بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ، امریکی بیس پرایک اور حملہ
حماس و حزب اللہ کی بڑی کاروائیاں، ایک دن میں 50سے زائد اسرائیلی ہلاک، 26دسمبر2023کی خبریں
مرتب: رضی طاہر، اسلام آباد
فلسطین، مزاحمتی گروپس وعالمی معاونین سے متعلق خبریں:
٭ حزب اللہ کی 91ویں ڈویژن نے اسرائیلی فوج کے برانیت بیرک کے ہیڈ کوارٹر پر حملوں کا اعلان کیا ہے۔اسلامی مزاحمت تحریک نے الراھب میں اسرائیلی فوج کے اجتماع کو بھی نشانہ بنایا جس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔اسرائیلی سائٹ Hadshut-Bazman نے اعتراف کیا ہے کہ شمالی فلسطین میں ٹینک شکن میزائلوں سے 8 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے اور ان میں سے 3 کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا۔دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے منگل کی صبح سے اسرائیلی حکومت کے 6 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
٭ عراق میں اسلامی مزاحمت نے اربیل کے قریب امریکی حریر اڈے پر ایک بار پھر کامیکاز UAV حملہ کیا۔امریکی فضائی دفاعی نظام UAVsکو روکنے میں ناکام رہا اورایک ہلاک، تین امریکی فوجی زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔حملے کے بعد امریکہ نے مزاحمتی گروپ کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا، وہاں بھی زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔
٭ ایران کا کہنا ہے کہ شام میں آئی آر جی سی کے کمانڈر سید رضا موسوی کے قتل پر ایران کا ردعمل ہوشیار، مضبوط، بااثر اور صحیح وقت اور جگہ پر ہوگا۔
٭ بھارت میں نیودہلی میں حساس مقام پر اسرائیل کے سفارت خانے کے سامنے دھماکہ ہوا ہے، پولیس کے مطابق اسرائیلی سفارت خانے کے100میٹر کی حدود میں دھماکہ ہوا ہے جس کی تحقیقات شروع کی جاچکی ہیں۔
٭ القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں اس کے حملے میں 40 اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔جبالیا میں ایک عمارت کے اندر چالیس اسرائیلی فوجیوں کے ایک دستے پر راکٹ سے حملہ کیا جس میں سبھی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ اسی طرح شہر غزہ کے محلے تفاح اور الدرج میں اسرائیلی فوجیوں کی دراندازی کی کوشش کے دوران یاسین 105 نوعیت کے راکٹوں سے حملہ کیا جس میں اسرائیلی فوج کی نو بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ اسی طرح خان یونس میں اسرائیلی کے ایک بلڈوزر کو راکٹ سے نشانہ بنایا۔
٭ باب المندب کے مقام پر بحر الحمر میں دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم ابھی تک اس کی مزید تفصیلات موصول نہ ہوسکیں، برطانیہ کی ایجنسی کے مطابق دونوں کو یمن سے نشانہ بنائے جانے کا امکان موجود ہے۔
٭ فلسطینی اتھارٹی کے مطابق غزہ میں اس وقت انٹرنیٹ کی سہولت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔
اسرائیل کی کاروائیاں:
٭ اسرائیلی فوج نے رفح میں الشبورہ کیمپ پر شدید فضائی حملے کرکے العمسی خاندان کے ایک گھر کو تباہ کردیا۔
٭ اسرائیل کے سابق چیف آف اسٹاف ڈین ہالوٹز، ہم حماس کے خلاف جنگ ہار گئے۔ فتح تبھی حاصل ہو سکتی ہے جب نیتن یاہو اقتدار چھوڑ دیں۔
٭ اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ کا کہنا ہے کہ ہم 7 محاذوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، یوش، غزہ، لبنان، یمن، عراق، ایران اور شام، ہم سب کو جواب دے رہے ہیں۔
٭ خان یونس میں ریڈ کریسنٹ کی عمارت پر اسرائیلی آرٹلری کا حملہ، زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
٭ اسرائیلی فوج کے ذرائع: موجودہ زمینی کارروائی میں حماس کو شکست نہیں ہوسکی، اور فوج غزہ کی پٹی میں لڑائی کی حکمت عملی میں تبدیلی کی تیاری کر رہی ہے۔
٭ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے آج ایک مرتبہ پھر غلط فہمی میں اپنے دو فوجی ہلاک کردئیے۔ یہ اسرائیلی فوج کی فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے۔
دنیا کا ردعمل:
٭ نیویارک میں کرسمس کی چھٹیوں کے باوجود ہزاروں شہریوں نے فلسطین کے حق میں احتجاج مظاہرہ کیا۔