پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈر شہید، نیتن یاہو کا دورہ غزہ، حماس کا سرپرائز

ایران کی پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈر شہید، ایران کا سخت ردعمل، نیتن یاہو کا دورہ غزہ، حماس کے بڑے سرپرائز،25 دسمبر2023 کی خبریں

مرتب: رضی طاہر، اسلام آباد

فلسطین، مزاحمتی گروپس وعالمی معاونین سے متعلق خبریں:
٭ حماس نے نے 7 اکتوبر 2023کو الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے دوران حاصل کی گئی دستاویزات کی بنیاد پر صیہونی حکومت کے جاسوسوں کے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
٭ حماس نے وسطی غزہ کی پٹی میں آئی ڈی ایف کی 4 جیپوں پر گھات لگا کر حملہ کیا اور ہلاک ہونے والوں کو نکالنے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچنے والی امدادی فورسز کو بھی نشانہ بنایا۔
٭ غزہ میں حماس کے کمانڈر یحییٰ السنوار نے خاموشی توڑ دی، اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ زمینی جنگ کے دوران القسام بریگیڈز نے کم از کم 5000اسرائیلی فوجیوں اور افسروں پر حملہ کیا، جن میں سے ایک تہائی ہلاک، دوسرا شدید زخمی اور آخری تیسرا مستقل طور پر معذور ہو گیا۔جہاں تک فوجی گاڑیوں کا تعلق ہے، ان میں سے 750 تباہ یا جزوی طور پر ناکارہ ہوگئیں۔
٭ فلسطین اسلامی جہاد نے ویڈیو جاری کی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اسرائیل کا ڈرون طیارہ سکائی لارک ۲ مار گرایا ہے۔
٭ فلسطین سے کرسمس کے پیغام میں ڈاکٹر منتھر آئزک نے دنیا کے نام ایک پیغام میں کہا کہ ”پچھلے مہینے میں امریکہ میں تھا، میں کرسمس کی سجاوٹ اور روشنیوں کی مقدار دیکھ کر حیران رہ گیا تھا، وہ اپنی سرزمین پر کرسمس مناتے ہوئے ہمیں بم بھیجتے ہیں، وہ ہماری سرزمین پر جنگ کاڈھول بجاتے ہوئے اپنی سرزمین میں امن کے خوابوں کے بارے میں سوچتے ہیں۔
٭ بیتھلم وہ جگہ ہے جہاں حضرت عیسی علیہ السلام پیدا ہوئے تھے جس وجہ سے یہ مقدس ترین مقام ہے، آج کرسمس کے موقع پر فلسطینی عیسائیوں نے اس مقام پر خوشیاں منانے کی بجائے فلسطینیوں کی شہادت کے غم میں افسوس کا اظہار کیا ہے اور یوم عید کو سوگ کے طور پر منایاہے، عیسائیوں نے اپنی دعاؤں میں معصوم فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے

اعداد وشمار:
٭ غزہ میں 9000 سے زائد زخمی علاج کی عدم دستیابی کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اگر مناسب علاج ہوتا تو بہت سے لوگوں کو بچایا جا سکتا تھا۔

اسرائیل کی کاروائیاں:
٭ ایران کے پاسداران انقلاب کے اہم ترین کمانڈر رضا موسوی شام کے شہر دمشق میں قتل کردئیے گئے ہیں، رضا موسوی قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔موسوی سیریا میں لاجسٹک اور فنانشنل آپریشن کے ہیڈ تھے۔ دمشق میں رضا موسوی کی موجودگی پر اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے ائیرسٹرائیک کی گئی، اسرائیل نے حملے اور قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ایران نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل کو اس کا بھرپور جواب ملے گا۔

سید رضا موسوی، کمانڈر سیریا، پاسداران انقلاب


٭ نیتن یاہو نے غزہ کا دوسری بار دورہ کیا ہے اور اپنے سپاہیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ جنگ جاری رہے گی، کسی کے کہنے پر ہم رکیں گےنہیں۔
٭ اسرائیل نے ساوتھ اور سدرن لبنان میں آج شہری آبادی پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔
٭ غزہ پر جنگ کے آغاز سے اب تک 230 امریکی طیارے اور 30 بحری جہاز اسرائیلی قابض افواج کے لیے اسلحہ اور گولہ بارود لے کر اسرائیل پہنچے ہیں۔

دنیا کا ردعمل:
٭ کوئٹہ میں مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام فلسطین کی آزادی کے لئے مظاہرہ کیا گیا جس میں نامور سیاسی شخصیات، سابق ارکان پارلیمنٹ، میڈیا کے ارکان، اور کاروباری برادری سمیت عوام کے مختلف طبقوں نے شرکت کی۔
٭ ایران کی یونیورسٹیوں کے 2700 اساتذہ نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے نام کھلے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں، خونریزی اور نسل کشی بند کرانے اور بیت المقدس پر قابض غاصب صیہونی حکومت کی مکمل شکست ممکن بنانے کے لئے پوری توانائی سے کام لیں۔
٭ ملائیشیا کے وزیراعظم نے دوست ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل اور اسرائیل جانے والے جہازوں پر پابندی لگانے میں ملائیشیا کی پیروی کریں
٭ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں صحت کا نظام جان بوجھ کر تباہ کیا جا رہا ہے۔
٭ غزہ میں قتل ہونے والے 8000 فلسطینی بچوں کے لیے ہالینڈ میں 8000 جوتے رکھے گئے ہیں۔
٭ فرانس میں غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کے کارڈز بنا کر شاپنگ مالز کے اندر پھینکے گئے، تاکہ لوگ ان کے بارے میں جان سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں