غزہ میں بچوں کا قتل بند کیا جائے، پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ

پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ غزہ میں 10 ہزار کے لگ بھگ بچے قتل کیے جاچکے ہیں، جبکہ اب بھوک اور غذائی قلت کا بھی سامنا ہے، لیکن عالمی برادری نے اس پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر Stop Killing Children In Gaza ٹاپ ٹرینڈ رہا

اداکارہ مشی خان نے اپنی ٹویٹ میں ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا میں عیسائی برادری سے کرسمس کی مبارکباد نہ دینے پر معذرت خواہ ہوں کیونکہ اس وقت غزہ میں ہمارے بچے شہید ہورہے ہیں۔


سوشل ایکٹیوسٹ شہربانو نے کہا کہ میں پاکستان کی شہر سرگودھا سے عالمی برادری سے غزہ میں جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کررہی ہوں
https://twitter.com/OfficialShehr/status/1739193640784666974

اینکر پرسن ہرمیت سنگھ نے لکھا کہ ایک جانب دنیا بھر میں بچے کرسمس کی خوشیاں منارہے ہیں، انہیں بھی مبارکباد، رب ان کی خوشیاں سلامت رکھے تو دوسری جانب غزہ کے معصوم بچے مسیحاؤں کے منتظر ہیں۔

صحافی و رپورٹر قمر میکن نے کہا کہ ہم سب کو مل کر خاص طور پر غزہ کے لوگوں کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں