حزب اللہ کے اسرائیلی توپ خانے پر حملے، امریکہ نے ایران سے مدد مانگ لی

حزب اللہ کے اسرائیلی توپ خانے اور ٹھکانوں پر حملے،ا مریکہ نے ایران سے مدد مانگ لی، 24دسمبر2023کی خبریں

مرتب: رضی طاہر، اسلام آباد

فلسطین، مزاحمتی گروپس وعالمی معاونین سے متعلق خبریں:
٭ حماس نے غزہ پٹی میں تین مرکاوا ٹینکوں کو تبا ہ کردیا، جبکہ خان یونس کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانے پر راکٹ سے حملہ کیا گیا۔
٭ حزب اللہ نے شمال میں اسرائیلی توپ خانے کو نشانہ بنایا، حزب اللہ نے دیشون میں اسرائیل فوج کے ٹھکانوں کو میزائل ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔اسرائیلی دفاعی ماہرین کے مطابق حزب اللہ پورے شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی آباد کاروں کے گھروں کو تباہ کررہی ہے۔
٭ حزب اللہ کے حملوں کے پیش نظراسرائیل نے شمال میں ”میلان” میں آباد کاروں کو فوری طور پر انخلاء کے احکامات جاری کرتے ہوئے کرفیو نافذ کردیا ہے۔
٭ حماس نے فلسطینی شہریوں کو اسرائیل کی جانب سے پھانسی دینے کی تحقیقات پر زور دیا ہے۔حماس نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں ایک بڑا گڑھا کھودا، جہاں متعدد حراست میں لیے گئے شہریوں کو پھانسی دینے سے پہلے رکھا گیا، اور بعد میں گڑھے کو بھر دیا گیا۔
٭ نیٹو ممالک نے بحیرہ احمر میں اپنے جہازوں کو امریکی کمانڈ کے تحت لانے سے انکار کر دیا۔دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ
کے مطابق امریکہ نے حوثیوں کے حملے رکوانے کیلئے ایران سے مدد مانگی ہے۔ ایران نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل جنگ کا فریق ہے، ہم امریکہ کی سفارش نہیں کرسکتے۔
٭ امریکا نے بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔ یمن حکومت کا الزام ہے کہ امریکہ نے ایم وی سائی بابا کو مار گرایا جو روسی بندرگاہ سے بحیرہ احمر کے جنوب میں جا رہا تھا۔ انصاراللہ کا کہنا ہے کہ جب امریکی بحریہ نے ہمارے جاسوس ڈرون کو دیکھا تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی اور ایم وی سائی بابا کو نشانہ بنایا۔
اعداد وشمار:
٭ غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20,424 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 54.036 افراد زخمی ہوئے جبکہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 166 فلسطینی شہید اور 384 زخمی ہوئے۔
٭ غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 15 اسرائیلی فوجی حماس کی کاروائیوں میں ہلاک ہوئے جبکہ اسرائیل نے 13 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
٭ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران، اسرائیل نے 78 دنوں میں 100 صحافیوں کو قتل کیا۔
اسرائیل کی کاروائیاں:
٭ اسرائیلی ڈرون نے لبنان کے طیبہ ٹاون میں سکول پر ڈرون حملہ کیا۔ تاہم کسی ہلاکت کی تصدیق نہ ہوسکی۔ ایک اور کاروائی میں اسرائیلیوں نے وسطی غزہ میں البریج، المغازی، النصیرات اور الزویدہ میں تقریباً 12 رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔
٭ ایک ہولناک رپورٹ میں، یورو میڈ ہیومن رائٹس مانیٹر نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی جنگجوؤں نے درجنوں فلسطینی بزرگوں کو ان کے اہل خانہ کے سامنے یہ کہہ کر قتل کر دیا کہ ان کی زندگی ختم ہوگئی ہے۔
دنیا کا ردعمل:
٭ بیتھلم میں کرسمس کے موقع پر اسکاؤٹس نیمارچ کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی جنگ کی مذمت کی۔
٭ فلسطین فاونڈیشن پاکستان نے غزہ میں بچوں کے قتل کو روکنے کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد کیا، جہاں ڈرائینگز کے ذریعے پینٹرز اور بچوں نے غزہ کی صورتحال کی عکاسی کی۔
٭ مصر نے اسرائیل کو آگاہ کیا کہ اس کی سرحدوں پر قبضہ ہمارے لئے سر خ لکیر ہے، جبکہ مصر نے پناہ گزینوں کی غزہ سے مصر میں نقل مکانی سے بھی مکمل انکار کردیا ہے۔
٭ اسرائیل نواز موقف کے لیے عالمی بائیکاٹ کے بعد Starbucksکمپنی کو تقریباً $11B کا نقصان ہوا۔
٭ موراکو میں سینکڑوں شہریوں نے فلسطین کے حمایت میں احتجاج کیا۔
٭ افریقی نیشنل کانگریس کے چیف اور نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا نے’دو ریاستی حل‘ کو مسترد کرتے ہوئے فلسطین میں واحد جمہوری ریاست کا مطالبہ کیا۔
٭ جاپان میں فلسطینی حامیوں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کو مسترد کرتے ہوئے شنجوکو اسٹیشن کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں