حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی یونٹ پر حملہ، بحرالحمر تجارت بدستور معطل، 22 دسمبر 2023 کی خبریں

مرتب: رضی طاہر، اسلام آباد

مزاحمت کی کاروائیاں:
٭ القسام بریگیڈ نے تصویر جاری کی ہے جس میں تین اسرائیلی فوجیوں کو دکھایا گیا ہے۔ جس کا عنوان تھا ”ہم نے انہیں زندہ رکھنے کی کوشش کی لیکن نیتن یاہو نے انہیں مارنے پر اصرار کیا”، ظاہر کرتا ہے کہ تینوں قیدی غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مارے گئے تھے۔


٭ نیو یارک ٹائمز نے اسرائیلی سابق قیدی سحر کالڈرون کے حوالے سے لکھا ہے کہ میں نے کئی بار اپنے آپ سے کہا کہ مجھے حماس والے ماریں یا نہیں میں اسرائیل کے میزائلوں سے مر جاوں گی۔
٭ ناروے کی شپنگ کمپنی گرام کار کیریئرز اور جرمن کنٹینر شپنگ لائن Hapag-Lloy دونوں نے یمن کی طرف سے ”اسرائیل” جانے والے بحری جہازوں کو دی جانے والی دھمکیوں کے بعد تجارت معطل کردی۔
٭ یمنی عوام نے جمعے کو امریکی بحری اتحاد کی جارحیت کے خطرے کے خلاف اپنی ثابت قدمی کا اثبات کرتے ہوئے اجتماعی مظاہرہ کیا۔یمن کے ہر شہر میں اپنی حکومت کے اقدامات کی توثیق میں مظاہرے ہوئے۔
٭ حزب اللہ نے میزائل اور گولوں سے صیہونی فوجیوں کی ایک یونٹ پر حملہ کیا۔اسی طرح شبعا فارمز میں صیہونیوں کے ٹھکانوں پر خودکش ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا۔اسی طرح حزب اللہ نے اسی طرح الجرداح چھاونی کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔در ایں اثنا فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم نے بھی ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ ” Sky Racing ” نامی صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے کو غزہ میں مار گرایا ہے۔
٭ بحرین کی جمیعت الوفاق کے نائب سربراہ نے بحیرہ احمر میں امریکا کے سمندری اتحاد میں آل خلیفہ حکومت کی شمولیت کو فلسطینی اور عرب قوم نیز امت اسلامیہ سے خیانت قرار دیا ہے۔ حکومت بحرین نے اس گھناؤنے اتحاد میں شمولیت کے ذریعے فلسطینی قوم کا خون بہانے میں خود کو شریک کرلیا ہے۔


٭ فلسطین میں ہلال احمر نے اعلان کیا کہ صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے ہسپتالوں پر حملوں کی وجہ سے شمالی غزہ کی پٹی میں 8 لاکھ فلسطینی علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

اسرائیل کی کاروائیاں،غزہ کی صورتحال:
٭ گزشتہ 11ہفتوں سے بیت المقدس میں مسلمانوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی، جمعۃ المبارک کے موقع پر مسلمان نمازیوں پر آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور اسرائیلی فوج نے کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔
٭ جبالیہ میں ائیرسٹرائیک کے دوران کئی فلسطینی شہید ہوگئے۔ جبالیہ میں کئی روز سے لگاتار ائیرسٹرائیکس کا سلسلہ جاری ہے۔
٭ اسرائیلی فوج نے آج ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں مغربی غزہ کے الرمل محلے میں ایک پورے بلاک پر بمباری کی گئی ہے۔
٭ گولانی بریگیڈ کے اسرائیلی فوجی غزہ میں میدان جنگ سے نکلنے کا جشن منایا۔ چند روز قبل اسرائیل کی فوج نے شیجائیہ میں گولانی بریگیڈ کے بڑے پیمانے پر نقصانات کا اعلان کیا تھا۔
٭ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے رب الثلاثین، قصبے اور رامیہ، عیتا، القوزح، الشعب، الجبین اور طیرحرفا نامی علاقوں پر توپخانوں سے گولہ باری کی گئی ہے۔

دنیا کا ردعمل:
٭ غزہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ووٹنگ امریکی ترامیم کے باعث ملتوی کر دی گئی۔
٭ اقوام متحدہ نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کو قتل کرنے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
٭ واشنگٹن انسٹیٹیوٹ کے سروے کے مطابق 96فیصد سعودی عرب کے لوگوں نے اسرائیل کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔40فیصد سعودی شہریوں نے حماس کی حمایت کی ہے۔
٭ اردن میں احتجاج کے دوران ہزاروں شہریوں نے امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے امریکیوں کو جوتے دکھادئیے۔
٭ نیویارک میں مزدوروں نے غزہ میں سیز فائر کے حق میں احتجاج کیا، احتجاج میں ہزاروں افراد شریک تھے
٭ نیدرلینڈ میں شہریوں نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں