یمن کے خلاف10ممالک کا اتحاد،غزہ رہنے کے قابل نہیں رہا، 19دسمبر 2023 کی خبریں

مرتب: رضی طاہر، اسلام آباد

حماس، حزب اللہ، یمن اور ایران کی کاروائیاں:
٭ اسرائیل کی وارکیبنٹ کے حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن کے فیصلے کے بعد فوج نے کہا ہے کہ ہم زمینی آپریشن کیلئے تیار نہیں ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فوج نے وار کیبنٹ کو فیصلے پر نظرثانی کا کہہ دیا ہے۔
٭ اسرائیلی میڈیا نے غزہ میں زمینی آپریشن کے شروع ہونے سے اب تک 463فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
٭ برٹش پٹرولیم کے بعد ایور گرین اور یورو نیو نے بھی بحر المندب میں اپنا شپنگ آپریشن روک دیا ہے۔
٭ یمن کے حملوں کے پیش نظر عالمی شپنگ کمپنی ویل ہیلمسن اور تائیوان کی یانگ منگ ٹرانسپورٹ کمپنی نے باب المندب کے راستے اپنی تمام تر تجارتی کاروائیوں کو روک دیا ہے۔گزشتہ روز چار شپنگ کمپنیوں نے اپنی سروس معطل کی تھی۔
٭ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ، بحرین، کینیڈا، فرانس، اٹلی، ہالینڈ، ناروے، سیشلز اور اسپین بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک نئے کثیر القومی آپریشن میں حصہ لیں گے جبکہ یمن، صنعا کے مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے اعلان کیا ہے کہ یمن بحری اتحاد کی وجہ سے غزہ پر اپنا موقف تبدیل نہیں کرے گا، غزہ سیز فائر اور اسرائیلی فوج کے غزہ سے انخلاء تک اسرائیل کیلئے باب المندب بند رہے گا۔


اسرائیل کی کاروائیاں:
٭ غزہ کے جبالیا کیمپ پر غاصب صیہونی حکومت کی تازہ بمباری میں سو سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔ غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ اس وحشیانہ بمباری میں سو سے زائد عام فلسطینی شہری شہید اور کم سے کم بیس زخمی ہوئے ہیں ہوگئے ہیں۔
٭ فلسطین کے مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی کل تعداد 4,605 ہوگئی ہے۔
٭ اسرائیلی سیاست دان و ممبر پارلیمنٹ اوگدور لیبرمن نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اقتدار میں رہنے کے لیے جنگ کا استعمال کر رہے ہیں
٭ آج غزہ میں صحافی عادل زراب کی شہادت کے بعد 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے صحافیوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔

٭ اسرائیلی فوج کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون محض ویڈیو بنانے کے چکر میں ٹینک سے غزہ میں بمباری کردیتی ہے۔

دنیا کا ردعمل:
٭ اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی پر ووٹنگ کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس ملتوی کر دیا۔
٭ ہیومن رائٹس واچ نے امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی اور دیگر ریاستوں سیاسرائیل کو دی جانے والی کسی بھی قسم کی فوجی امداد کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔
٭ عالمی ادارہ صحت ڈبلو ایچ او کے سربراہ نے پیر کو خبر دار کیا ہے کہ غزہ پٹی میں حفظان صحت کا نظام پوری طرح ختم ہورہا ہے۔ڈبلو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل، ٹیڈروس ایڈھانوم نے کہا ہے کہ وہ شمالی غزہ کے ”کمال عدوان”کی مسماری سے وحشت زدہ ہوگئے ہیں۔
٭ یورو میڈ ہیومن رائٹس مانیٹر نے غزہ کی پٹی میں غذائی قلت کے حوالے سے انکشاف کیاہے کہ غزہ کی 71 فیصد آبادی شدید بھوک کا شکار ہے جبکہ 98 فیصد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔ 64 فیصد لوگ پھل، جنگلی یا کچے کھانے، اور میعاد ختم ہونے والی اشیاء کو بھوک مٹانے کے لیے استعمال کر چکے ہیں۔
٭ 200 سے زائد آسٹریلوی سیاستدانوں نے فلسطین کی حمایت کے خط پر دستخط کر دیے، حکومت سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔


٭ ہیومین رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔
٭ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے مشرق وسطیٰ کو اپنے قابو سے نکال دیا ہے، یہی سب کچھ یوکرائن میں ہورہا ہے، بلکہ اس سے زیادہ۔۔۔
٭ ترک ووشو چمپئن نیکمتن اکیوز نے ٹائٹل جیتنے کے بعد میڈل لیتے ہی فلسطینی جھنڈا لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔
٭ پاکستان شوبز کے ماڈلز نے احسن خان و دیگر کے ہمراہ فیشن شو میں غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے پلے کارڈ اور فلسطین کا مفلر پہن کر آئے
٭ بوسٹن میں عوام الناس نے فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں