یمن کامیاب، اسرائیلی جہازوں کا بحر الحمر پر داخلہ مکمل بند، 18دسمبر2023 کی خبریں

مرتب: رضی طاہر، اسلام آباد
حماس، حزب اللہ، یمن اور ایران کی کاروائیاں:
٭ حماس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حالیہ جس سرنگ کو دریافت کیا ہے وہ ہمارے استعمال میں نہیں ہے، اس کا مشن پہلے ہی پورا ہوچکا ہے۔ اس حوالے سے القسام بریگیڈ نے گزشتہ روز بھی ایک ویڈیو جاری کی جس میں اسرائیلی قیدیوں کے حوالے سے کہا گیا کہ وقت ختم ہورہا ہے۔
٭ حماس نے غزہ میں داخل ہوتے اسرائیلی فوج کے قافلے پر اینٹی ٹینک میزائل سے حملہ کیا جس میں کئی فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں،جبکہ اسی طرح ایک اور کاروائی میں حماس نے مرکاوا ٹینک کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔
٭ برٹش پٹرولیم نے یمن کے حملوں کے پیش نظر بحرالحمر کے راستے میں تمام پٹرولیم ٹینکوں کی ترسیل روک دی، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تاحکم ثانی کسی قسم کا کوئی بحری جہاز بحر الحمر میں نہیں جائے گا۔ 15 دسمبر سے دنیا کی پانچ بڑی کنٹینر شپنگ کمپنیوں میں سے چار، CMA CGM، Hapag-Lloyd، Maersk اور MSC، نے بحیرہ احمر میں اپنی سروسز معطل کر دی ہیں۔


٭ اسرائیل کی طرف جانے والے سوان بحری جہاز کو یمن سے پروجیکٹائل میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
٭ حزب اللہ نے اسرائیل کے منارہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی چھاونی کے اسمبلی پوائنٹ پر کامیاب نشانہ بنایا۔
اسرائیل کی کاروائیاں:
٭ غزہ میں آج ایک اور صحافی عبداللہ الوان کو قتل کردیا گیا دوسری جانب اسرائیل نے ائیر سٹرائیک کرکے صحافی حنین القشتان کو شہید کردیا، ان کی پوری فیملی بھی اس حملے میں شہید ہوئی۔
٭ الودا ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
٭ ویسٹ بینک میں اسرائیلی فوج نے الفارا رفوجی کیمپ کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا، فلسطینی عوام کی املاک کو نقصان پہنچایا۔
٭ اسرائیل نے غزہ میں ناصر ہسپتال کو نشانہ بنایا جس میں بچوں کی شہادتوں کی اطلاعات زیادہ ہیں، لیکن اس حملے میں اسرائیل کے کئی میزائل معجزانہ طور پر پھٹے ہی نہیں ہیں۔
٭ غزہ کے بعد اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی جنگ کا عندیہ دیا ہے، اسرائیلی وار کیبنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ
سدرن لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی کاروائیاں کریں گے۔
٭ گزشتہ 24گھنٹے میں غزہ میں 20سے زائد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

دنیا کا ردعمل:
٭ یورپی یونین نے ٹوئیٹر کے خلاف کیس داخل کردیا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ ٹوئیٹر پر اسرائیل سے متعلق نفرت انگیز مواد کی تشہیر ہورہی ہے۔
٭ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں غزہ میں سیز فائر کے معاملے میں دوبارہ ووٹنگ ہوگی، گزشتہ ووٹنگ میں امریکہ نے ویٹو کردیا تھا۔
٭ میگ AIکے مطابق حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 83فیصد سوشل میڈیا صارفین حالیہ جنگ میں اسرائیل مخالف پوسٹس کررہے ہیں۔

غزہ کی کہانی
٭ غزہ کی آج کی کہانی دونیہ ابو محسن کی ہے، یہ باہمت بچی غزہ کے نصر میڈیکل کمپلیکس میں شہید ہوگئیں، گزشتہ ماہ ائیرسٹرائیک کے دوران دونیہ اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہوچکی تھی، جبکہ اس ائیر سٹرائیک میں دونیہ نے اپنا خاندان کھویا ہے، ائیرسٹرائیک میں دونیہ کے والدین اور دو بھائی شہید ہوگئے تھے، کچھ دن قبل انٹرویو میں دونیہ دیا وہ ٹانگوں سے معذور تھی لیکن اس نے کہا میں ڈاکٹر بنوں گی، آج دونیہ نے بھی غزہ میں زندگی کی بازی ہار گئی، ان کی آخری تصویر میں ان کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھی جاسکتی ہے جس میں امید دکھائی دیتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں