حزب اللہ کے اسرائیلی چھاونیوں پر حملے، 16دسمبر2024کی خبریں

حماس و اسرائیل جنگ،16دسمبر2024کی خبریں
مرتب: رضی طاہر، اسلام آباد
حماس، حزب اللہ، یمن اور ایران کی کاروائیاں:
٭ حزب اللہ نیاسرائیلی حکومت کی الجرداح فوجی چھاونی کو برکان میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، ایک اور حملے میں اسرائیلی فوجیوں کی ایک ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ میتات فوجی چھاونی میں داخل ہو رہے تھے،تیسرے حملے میں اسرائیلی فوجی چھاونی بلیدا کو براہ راست حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
٭ ایران نے دو روز قبل امریکی بحری بیڑے کو خلیج فارس سے بے دخلی کی دھمکی دی تھی جس کے بعد بھی خلیج فارس پر امریکی بحری بیڑا قائم رہا، ایرانی نیوی نے خلیج فارس سے بحری بیڑے کو بے دخل کردیا۔
٭ گولانی افواج کے ایک سابق کمانڈر نے اسرائیلی چینل 12 کو بتایا کہ ”غزہ کی لڑائیوں میں بریگیڈ نے اپنی لڑاکا افواج کا ایک چوتھائی حصہ کھو دیا ہے، جو حماس کی تحویل میں ہوسکتا ہے۔
٭ یمن کی حوثی حکومت نے پہلی بار بیلسٹک میزائل سے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایاپہلی بار، حوثیوں نے لائبیریا کے جھنڈے والے MV PALATIUM 3 کنٹینر جہاز کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا جب وہ آبنائے باب المندب سے گزر رہا تھا۔مبینہ طور پر یہ سمندر میں کسی بحری جہاز کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا پہلا آپریشنل واقعہ ہے اور ممکنہ طور پر پہلا کامیاب اینٹی شپ بیلسٹک حملہ ہے۔
٭ غزہ کے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کی درجنوں گاڑیاں اور کئی ٹینک ایک دن میں حماس نے تباہ کیے جس کی فوٹیجز جاری کی گئیں۔
اسرائیل کی کاروائیاں:
٭ فلسطینی صحافی عاصم کمال موسی کو غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مغرب میں قتل کر دیا گیا۔خان یونس میں ایک اور ائیرسٹرائیک میں سمر بن دقہ بھی شہید ہوگئے ہیں۔ الجزیرہ کے فوٹو جرنلسٹ سمر ابو دقّہ کے بیٹے نے چند ہفتے قبل اپنے والد کے لیے ایک گانا جاری کیا تھا، جس میں انھوں نے اپنے والد کے لیے اپنی تڑپ کا اظہار کیا تھا۔
٭ خان یونس کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی قابض فوج کی گولہ باری جاری ہے۔
٭ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے الصحابہ میڈیکل سینٹرجو کہ غزہ شہر میں واحد زچگی مرکزہے، پر بمباری کی ہے۔
دنیا کا ردعمل:
٭ فرانسیسی رکن پارلیمنٹ تھامس پورٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج کے ساتھ لڑنے والے فرانسیسی شہریوں کو غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ چلایا جائے۔ فرانسیسی ویب سائٹ کے مطابق غزہ میں 4000 سے زائد فرانسیسی شہری لڑ رہے ہیں۔
٭ امریکہ کے ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نے 18 دسمبر 2023 کو ایک عالمی ہڑتال کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا جاسکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں