(مرتب: رضی طاہر۔۔۔اسلام آباد)
حماس، حزب اللہ، یمن اور ایران کی کاروائیاں:
٭ بحیرہ احمر میں بحری جہازوں اور بحری جہازوں پر حملوں کے خطرے کے تناظر میں، ہانگ کانگ کی شپنگ کمپنی OOCLنے اعلان کیا کہ وہ اگلے نوٹس تک اسرائیل اور وہاں سے سامان کی نقل و حمل کو فوری طور پر روک رہے ہیں۔
٭ اسرائیل کی موساد انٹیلی جنس سروس کے ایک ایجنٹ کو ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں پھانسی دی گئی۔
٭ الجزیرہ نے اپنی قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فوٹو جرنلسٹ سمر ابودقا کے قتل کا کیس فوری طور پر آئی سی سی پراسیکیوٹر کے پاس بھیجے۔قانونی فائل میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں الجزیرہ کے عملے کے خلاف بار بار ہونے والے حملوں اور اشتعال انگیزی کو بھی شامل کیا جائے گا۔
٭ متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل کو سمندری راستے سے تجارت روک دی، حالیہ رپورٹ کے مطابق براستہ سعودی عرب، اردن زمینی راستے سے سامان بھجوایا گیا۔
٭ عراق اور شام میں امریکی افواج کو 17 اکتوبر سے اب تک 98 مرتبہ نشانہ بنایا جا چکا ہے، زیادہ تر عراق میں اسلامی مزاحمت سے وابستہ گروہوں کی طرف سے نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل کی کاروائیاں:
٭ فرانسیسی وزارت خارجہ کا سفارت کار رفح، غزہ میں اسرائیلی بمباری کے دوران مارا گیا۔فرانس کا کہنا ہے کہ وہ ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتا ہے جس کی وجہ سے بہت سے دوسرے شہریوں کی موت واقع ہوئی تھی۔
٭ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کے صحن میں مریضوں اور بے گھر شہریوں کو زندہ دفن کر دیا۔جس پر غزہ کی وزارت صحت نے عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، یورپ میڈیکل ہیومن رائٹس واچ نے بھی اس پر عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
٭ المشہد نیوز کے رپورٹر محمد بلوشا اسرائیلی فوج کے سنائپر کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔
٭ اسرائیلی فوج نے غزہ میں انٹرنیٹ اور الیکٹریسٹی کی سروسز کئی علاقوں میں معطل کردی ہیں۔
٭ مختلف کاروائیوں میں اسرائیلی فوج نے سویلین کو نشانہ بنایا۔
دنیا کا ردعمل:
٭ ایک نئے سروے کے مطابق 18 سے 24 سال کی عمر کے تقریباً 67 فیصد نوجوان امریکیوں کا خیال ہے کہ یہودی ایک طبقے کے طور پر ظالم ہیں اور ان کے ساتھ ظالم کے طور پر سلوک کیا جانا چاہیے۔
Harris Insights and Analytics and Harvard University’s Center for
American Political Studies
٭ یوکے میں یہودیوں نے صہیونیت کے خلاف اور سیز فائر کے حق میں احتجاج کیا۔
٭ اسرائیلیوں نے تل ابیب میں احتجاج کرتے ہوئے اپنی حکومت اور فلسطینی مزاحمت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کیا۔
٭ سویڈن اور ناروے میں اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج ہوئے۔
٭ آئرلینڈ میں فلسطین کے حق میں احتجاج ہوا ہے جس میں ہزاروں شہری شریک تھے
٭ آج بروز پیرامریکہ میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی ہڑتال کا مطالبہ کیا ہے، میں پاکستان کے شہریوں سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ کم از کم احتجاج کے طور پر ٹوئیٹر پر ضرور اظہار رائے کریں۔