امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی، 9دسمبر2023کی اہم خبریں

مرتب: رضی طاہر (اسلام آباد)

شہ سرخیاں: امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی، حزب اللہ کے24گھنٹے میں 9حملے، جبکہ غزہ میں جاری جھڑپوں میں حماس کا پلڑا بھاری رہا۔

حماس، حزب اللہ و حریت پسندوں کی کاروائیاں

٭ حزب اللہ نے لبنان کے بارڈر پر اسرائیل ڈیفنس فورس کی عمارت کو نشانہ بنایا۔جس سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ اس کے علاوہ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے 24گھنٹوں میں اسرائیل کی ملٹری سائٹس پر9کامیاب حملے کیے ہیں۔
٭ غزہ میں حماس نے اسرائیل کے دو ٹینک تباہ کیے، اس کے علاوہ بھی کئی علاقوں میں جاری جھڑپوں میں حماس نے اسرائیلی فوج کو گھیر کر بڑانقصان پہنچایا۔
٭ پینٹاگون نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کے بعد عراق اور سیریا میں امریکی بیسز پر حملوں کی تعداد میں 45فیصد اضافہ ہوا ہے۔
٭ سعودی عرب سے ناکامی کے بعد امریکہ نے متحدہ عرب امارات سے امیدیں باندھ لیں، بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے متحدہ عرب امارات پر زور دیا ہے کہ وہ سمندر پر یمن کے اسرائیلی جہازوں پر حملوں کو روکے۔
٭ اسرائیل کی اخبار کے مطابق 7اکتوبر سے اب تک 5000اسرائیلی فوجی بری طرح سے زخمی ہوئے۔

اسرائیل میں کیاہورہا ہے،غاصب اسرائیل کے حملے، جانی و مالی نقصانات

٭ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 17 ہزار 487 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
٭ اسرائیلی نیوی کی جانب سے غزہ کے مختلف حصوں پر حملے کیے گئے ہیں۔
خان یونس سمیت مختلف علاقوں میں ائیرسٹرائیکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
٭ اسرائیلی فوج نے میڈیا پر قدغنیں لگانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں الجزیرہ کی ٹیم کو کوریج سے روک دیا گیا ہے۔

9 دسمبر 2023، غزہ پرمظاہروں، یکجہتی، بیانات، مذمتیں،دنیا بھر میں کہاں کیا ہوا؟

٭ سپین میں ہزاروں شہریوں نے فلسطین کا جھنڈا بنا کر اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کی۔
٭ امریکہ کی اسرائیل نوازی جاری،امریکہ نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی، جس پر اسرائیل نے امریکہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ یوکے نے بھی قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
٭ سعودی عرب نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں اسے ترجیح کے طور پر نہیں دیکھ رہیں۔
٭ ملائیشیا کے وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قرارداد ویٹو ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے غزہ کے لیے جنگ بندی اور انسانی امداد کے لیے ووٹ کو ویٹو کر دیا گیا کیونکہ 168 ممالک نے ہاں میں ووٹ دیا اور امریکہ نے نہیں میں ووٹ دیا۔تمام ممالک کی تقدیر صرف 5 ممالک کے ہاتھ میں ہے۔رجب طیب اردوان کہتے ہیں کہ منصفانہ دنیا ممکن ہے لیکن امریکہ کے ساتھ نہیں۔
٭ ناروے کے وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کی جانب سے غزہ جنگ بندی میں ناکامی کو سانحہ قرار دیا۔
٭ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، غزہ کے لوگ بقا کی تلاش میں ایک سے دوسری جگہ منتقل ہورہے ہیں۔غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پرفوری جنگ بندی کی جائے۔
٭ برطانیہ اور ڈنمارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے ہوئے۔
٭ آئس لینڈ میں ایک خاتون نے احتجاج کے طور پر وزیرخارجہ پر بریفنگ کے دوران سرخ رنگ پھینک دیا۔


٭ دنیا بھر کے حریت پسند، انسانی حقوق کے علمبردار سوموار11دسمبر کو مظاہرے کریں گے جس میں سیزفائر کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ہم پاکستان سے بھی اس مہم کا حصہ بنیں گے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور آوازاٹھائیں گے۔

٭ رضی طاہر، اسلام آباد 03075246035 ٭

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں