مرتب: رضی طاہر (اسلام آباد)
شہ سرخیاں: آج عراق میں امریکی سفارت خانے، جبکہ عراق اور سیریا میں امریکی بیس کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی سابق آرمی چیف کا بیٹا ہلاک، جبکہ اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے اپنے ہی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
٭ 63دن سے حماس، اسرائیل جنگ جاری ہے، جس میں چند دن سیزفائر رہا۔
حماس، حزب اللہ و حریت پسندوں کی کاروائیاں
٭ حماس نے زمینی کاروائی کے دوران اسرائیل کا ایک میجر اور اسرائیل کے سابق آرمی چیف اور وار کیبنٹ کے ممبر کے بیٹے کو ہلاک کردیا
٭ عراقی حریت گروپ کی جانب سے دو میزائل سیریا اور عراق میں موجوددو مختلف امریکی بیسز پر داغے گئے، المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیریا میں کونوکو فیلڈ جبکہ عراق میں عین الاسد بیس پر میزائل نشانے پر لگے۔ جب کہ ایک اور کاروائی میں راکٹوں نے بغداد میں گرین زون پر امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا۔
٭ حماس کی کاروائی میں ایک اور اسرائیلی ٹینک تباہ ہوگیا، جس کی تصویر اسرائیلی فوج نے خود جاری کردی۔
٭ تباس مقبوضہ فلسطین میں ہزاروں فلسطینیوں نے چھ شہیدوں کے جنازے میں شرکت کی۔
٭ ہم یہاں شیروں کی طرح جی رہے ہیں۔ فلسطینی لڑکی کی ویڈیو سامنے آئی۔
اسرائیل میں کیاہورہا ہے،غاصب اسرائیل کے حملے، جانی و مالی نقصانات
٭ اسرائیلی ہیلی کاپٹر اپاچی نے غزہ میں آج ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں اسرائیلی فوجی ہی آپریشن کررہے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ائیرسٹرائیک کی وجہ سے کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔
٭ 1944 میں پیدا ہونے والی فلسطینی خاتون ہادیہ نصر اسرائیلی آرمی کی فائرنگ سے شہید ہوگئی، جن کی کچھ دن قبل ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں اسرائیل سے زیادہ بوڑھی ہوں۔
٭ غزہ میں جبالیہ کی میونسپلٹی کی سرکاری عمارت کو ائیر سٹرائیک سے تباہ کردیا گیا
٭ غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے گرفتار فلسطینیوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے تصاویر بھی جاری کی جارہی ہیں۔
٭ اسرائیل کی جانب سے خان یونس پر حملے جاری ہیں۔
٭ ویسٹ بینک میں اسرائیلی فوج کا آپریشن جاری، جس میں وہ گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں۔
٭ اسرائیل کے جانب سے سیریا میں ڈرون حملہ کیا گیا جس سے ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔
چھ دسمبر 2023، غزہ پرمظاہروں، یکجہتی، بیانات، مذمتیں،دنیا بھر میں کہاں کیا ہوا؟
٭ یورپی یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی حفاظت کرے اور اسرائیلی آباد کاروں کو ان کے حملوں کا جوابدہ ٹھہرائے۔
٭ بنگلہ دیش کے معروف ڈرنک برینڈ موجو نے اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے بوتل پر فلسطین کا جھنڈا چھاپ دیا۔
٭ اردن میں ہزاروں شہریوں نے غزہ کے حق میں احتجاج کیا۔
٭ مصر نے مہاجرین کا راستہ روکنے کیلئے غزہ کے بارڈر پر فینس کی تیسری Layerلگادی ہے۔
٭ انگلینڈ میں ہزاروں شہریوں نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا۔
٭ یمن میں فلسطین کے حق میں بہت بڑا مظاہرہ ہوا، جس میں لاکھوں افراد شریک تھے۔