گزشتہ 24 گھنٹے اسرائیل کیلئے قہر بن گئے، حماس اسرائیل جنگ کی 7 دسمبر کی خبریں

حماس اسرائیل جنگ، 7 دسمبر2023کی اہم خبریں
مرتب: رضی طاہر (اسلام آباد)

شہ سرخیاں: 48گھٹنوں میں غزہ پٹی میں اسرائیل کے75فوجی مارے جانے اور25فوجی گاڑیوں کی تباہی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ حماس نے ویڈیوز بھی جاری کی ہیں، حزب اللہ کی بڑی کاروائی میں اسرائیلی چیک پوسٹ تباہ کی گئی ہے۔ حماس کے سربراہ نے پاکستان کو کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو دھمکی دے۔

٭ حماس اور اسرائیل کے درمیان سات اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کو57دن ہوچکے ہیں، جبکہ اس دوران 6دن سیز فائر رہاتاہم مقبوضہ فلسطین پر جارحیت سیز فائر کے دنوں میں بھی جاری رہے۔

حماس، حزب اللہ و حریت پسندوں کی کاروائیاں


٭ غزہ کے اندر جاری جنگ میں القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے تین جنگی ٹینک تباہ کردئیے۔
٭ حزب اللہ نے المرج سائیٹ اور رامیم،مقبوضہ لبنان کے علاقے میں اسرائیل فوج کی چیک پوسٹ کوبارودی مواد سے اڑادیاجبکہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے شمال میں چھ پروجیکٹائل داغے گئے ہیں۔ جانی و مالی نقصان کی اطلاعات کو چھپالیا گیا ہے۔اسرائیل کے شمال میں دن بھر سائرن بجتے سنائی دیئے گئے۔
٭ اسرائیل کے چینل 12 نے اسرائیلی عسکری تجزیہ کار برہم میئر کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی 25 بکتر بند گاڑیاں، عملہ بردار جہاز اور ٹینک تباہ اور 75 فوجی مارے گئے ہیں جبکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے صہیونی فوجیوں کی تباہی سے متعلق کچھ مختصر وڈیوز بھی جاری کی ہیں۔
٭ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتی ہے، پاکستان سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں پاکستان اسرائیل کو پسپائی پر مجبور کرے گا۔
٭ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے اور اسے تسلیم کرنے کو جرم قرار دینے کے قانون کی منظوری دے دی ہے اور کہا کہ ان کا ملک صیہونی حکومت کو ہر ممکنہ طریقے سے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اسرائیل میں کیاہورہا ہے، غاصب اسرائیل کے حملے، جانی و مالی نقصانات

٭ ریان ائیر نے اسرائیل کی تمام فلائٹس کا آپریشن غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا۔
٭ اسرائیلی فوج نے خان یونس غزہ پر پیش قدمی کی ویڈیوز جاری کی ہیں۔
٭ رفاہ، ساؤتھ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ائیرسٹرائیکس کی گئیں۔
٭ ائیرومیڈ ہیومن رائیٹس مانیٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے ہر سکوائر کلومیٹر پر50ٹن بارودی مواد پھینکا ہے۔
٭ اسرائیل کے حکومتی ترجمان آوی جندمان نے کہا ہے کہ یمن سے اسرائیلی جہازوں پر حملہ ہمارے لئے بڑا خطرہ ہے۔
٭ اسرائیل میں تل ایبب میں اینٹی راؤنسٹ یہودیوں نے حکومت خلاف مظاہرہ کیا، جنہیں ریاستی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

چھ دسمبر 2023، غزہ پرمظاہروں، یکجہتی، بیانات، مذمتیں،دنیا بھر میں کہاں کیا ہوا؟

٭ روسی صدر سعودی عرب کے دورے کے بعد روس پہنچے اور آج ایرانی صدر روس کے دورے کیلئے ماسکو روانہ ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب کے بعد روسی صدر کی گفتگو کا اہم حصہ مسئلہ فلسطین ہوگا۔
٭ ریپلکن سینیٹرز نے اسرائیل اور یوکرائن کی106بلین ڈالر کی امداد کو روک دیا۔
٭ سکاٹ لینڈ، نیوزی لینڈ،جاپان سمیت دنیا بھر میں آج غزہ کے مظلومین کے حق میں احتجاج ہوئے۔

غزہ۔۔۔ جنگ کے62ویں دن

٭ غزہ میں اس نقشے کے ذریعے سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ کونسے علاقے میں اسرائیلی فوج داخل ہوچکی ہے اور وہاں مزاحمتی گروپس، حماس اور اسرائیل کے درمیان زمینی لڑائی جاری ہے۔ نقشے میں گرین جگہیں حماس کے مکمل کنٹرول میں ہیں، ہلکا نیلا کلر وہ ایریاز ہیں جہاں اسرائیل کی فورسز اور حماس کی لڑائی جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں