غزہ پر مسلم ممالک کی بے بسی، 6 دسمبر 2023 کی خبریں

تحریر و مرتب: رضی طاہر

شہ سرخیاں: یمن کے اسرائیل مخالف حملوں کو روکنے کیلئے سعودی عرب پر امریکہ کا پریشر، حماس کا وفد پاکستان پہنچ گیا، مسلم ممالک نے جنگ بندی کے حوالے سے بے بسی کا اظہار کردیا، غزہ میں آج پاکستانی جھنڈے نظر آئے ہیں۔حماس اور اسرائیل کے درمیان سات اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کو56دن ہوچکے ہیں۔

٭ عالمی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب پر امریکہ کا پریشر ہے کہ وہ یمن کے اسرائیل مخالف حملوں کو روکے۔

اسرائیل میں کیاہورہا ہے،غاصب اسرائیل کے حملے، جانی و مالی نقصانات

٭ غزہ میں شہادتوں کی تعداد 16ہزار 2سو سے تجاوز کرگئیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 44ہزار کے لگ بھگ ہے۔
٭ غزہ میں شہادتیں، 70فیصد شہادتیں بچوں کی ہوئی ہیں۔
٭ غزہ میں مختلف مقامات پر اسرائیل کی جانب سے ائیرسٹرائیکس کی گئیں جبکہ زمینی جنگ بھی جاری ہے۔
٭ اسرائیلی فوج نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسرائیلی کمانڈر حماس کی زیرزمین سرنگوں میں موجود ہے۔

چھ دسمبر 2023، غزہ پرمظاہروں، یکجہتی، بیانات، مذمتیں،دنیا بھر میں کہاں کیا ہوا؟

٭ چین اور امریکہ کا غزہ کے مسئلے پر رابطہ ہوا ہے اور مسئلے کے حل میں کلیدی کردار ادا کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔
٭ مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں پر تشدد کرنے والوں کو امریکہ میں داخلے پر پابندی کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔
٭ جمائمہ گولڈ سمتھ نے کہا کہ میں غزہ میں جنگ بندی کے حق میں ہوں اور میں یہ علی الاعلان کہتی ہوں۔
٭ نیویارک میں فلسطین کے حق میں احتجاج، ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔
٭ بوسٹن میں جوبائیڈن کے ہوٹل کے باہر احتجاج، جس میں سینکڑوں شہری شریک تھے۔
٭ کولوراڈو میں گلوبل زائنوسٹ کانفرنس میں کرسیاں خالی، کانفرنس بری طرح ناکام ہوئی۔
٭ اردن میں امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاج، ہزارو ں افراد شریک تھے۔
٭ غزہ میں پاکستان کی جانب سے خیمہ بستی بنادی گئی جس میں خیموں پر پاکستانی جھنڈے نظر آرہے ہیں۔
٭ حماس کی شوری کے اہم ممبر ڈاکٹر ناجی ابو زہیر پاکستان میں، علامہ راجا ناصر عباس جعفری سے آج ملاقات کی۔
٭ دوحہ میں خلیج تعاون کونسل کا سربراہ اجلاس، مسلم ممالک نے جنگ بندی کے لئے اپنے بے بسی کا اعلان کر دیا،قطر نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر حملوں سے روکا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں