مرتب: رضی طاہر (اسلام آباد)
شہ سرخیاں: نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ حماس نے اسرائیل کے نیوکلیئر اثاثوں کو نشانہ بنایا، جبکہ حماس کی جانب سے آج اسرائیلی بندرگاہ پر راکٹ پھینکا گیا جس سے بڑے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں، جبکہ عراق کی سرزمین سے ایک گروپ کی جانب سے سیریا کے امریکی اڈے پر 15 راکٹ بھیجے گئے۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان سات اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کو55دن ہوچکے ہیں۔
حماس، حزب اللہ و حریت پسندوں کی کاروائیاں
٭ نیو یارک ٹائمز کی سنسنی خیز رپورٹ کے مطابق حماس نے اسرائیل کے نیوکلیئر اثاثوں کے قریب نشانہ لگایا ہے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق راکٹ سے وسطی اسرائیل میں ساڈاٹ میچا کے مقام پر آگ بھڑکی جو کہ حساس ہتھیاروں تک پہنچ گئی۔ اسرائیلی سیٹیلائٹ بلورز، امریکی حکام اور سیٹلائٹ امیجری کے تجزیہ کار سبھی اس بات پر متفق ہیں کہ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار موجودہیں۔نیویارک ٹائمز نے ایک سٹیلائٹ فوٹیج بھی جاری کی جس میں نشاندہی کیے گئے مقام پر حماس کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
٭ عراق کے استقامتی گروپ نے سیریا میں امریکی اڈے کو نشانہ بنایا ہے، 122mmکے15راکٹ ایک آئل ٹینکر میں موڈیفائیڈ راکٹ لانچر سے برسائے گئے جو کہ رومیلین سیریا میں امریکی اڈے پر جالگے۔ تاہم امریکہ نے جانی و مالی نقصان کی تردید کی ہے۔ ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم کو آئل ٹینکر میں منتقل کرنا جہادی گروپ کی ایجاد ہے جس پر عالمی میڈیا بھی حیران ہے۔
٭ حماس نے اسرائیل کی بندرگاہ کو راکٹ کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
٭ حماس نے اسرائیلی فوج کی فوٹیجز جاری کردیں اور کہا ہے کہ ہم بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں، انہوں نے غزہ پیش قدمی روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ جبکہ آج مختلف جھڑپوں میں تین اسرائیلی فوجی مارے گئے
اسرائیل میں کیاہورہا ہے،غاصب اسرائیل کے حملے، جانی و مالی نقصانات
٭ وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ حماس کی زیر زمین سرنگوں میں پانی چھوڑ دے گا۔
٭ اسرائیل کی جانب سے جبالیہ کے مقام پر ائیرسٹرائیکس کی گئیں ہیں۔
٭ اسرائیل کی بربریت جاری ہے جبکہ فلسطینیوں نے کھلے آسمان کے تلے رفاہ کے علاقے میں ایک اور کیمپ بستی بسائی ہے۔
٭ سنٹرل غزہ میں ایمبولینس پر اسرائیلی فوج نے شیلنگ کی ہے۔
٭ اسرائیل نے خان یونس کے علاقے میں ائیرسٹرائیکس کی ہیں۔
٭ اسرائیل نے آج سدرن لبنان پر بھی ائیرسٹرائیکس کی ہیں۔
٭ نادرن غزہ میں اسرائیل کی جانب سے اندھا دھند ائیر سٹرائیکس کی گئیں۔
٭ ویسٹ بینک میں جینن کے مقام پر قابض اسرائیلی فوج نے انفراسٹرکچر کی تباہی جاری رکھی ہوئی ہے۔
پانچ دسمبر 2023، غزہ پرمظاہروں، یکجہتی، بیانات، مذمتیں،دنیا بھر میں کہاں کیا ہوا؟
٭ لاس اینجلس میں پچاس ہزار سے زائد افراد فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے نکلے ہیں۔
٭ نیویارک میں یہودیوں کا اسرائیل مخالف احتجاج، فوری جنگ بندی کا مطالبہ
٭ امریکی ریاست ورجینیا میں بھی ہزاروں یہودیوں نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
٭ امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں سینکڑوں یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔
٭ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے لاہور میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا ہے