حماس اسرائیل جنگ، اسرائیل کی قطر اور ترکی کو دھمکی، 4 دسمبر 2023 کی اہم خبریں

مرتب: رضی طاہر (اسلام آباد)
غزہ میں سیز فائز ختم ہونے کے بعد جنگ چوتھے دن بھی جاری ہے۔

حماس، حزب اللہ و حریت پسندوں کی کاروائیاں

٭ غزہ میں سرنگوں کی متلاشی اسرائیلی فوج کے 10سے زائد سپاہی زمین پر بچھی مائنز کے پھٹنے سے ہلاک ہوگئے
٭ یمن کے عسکری سربراہ نے ایک بار پھر تنبیہہ کی ہے کہ بحر الحمر پر ہر اسرائیلی جہاز کو نشانہ بنائیں گے، جبکہ انہوں نے گزشتہ روز دو اسرائیلی جہازوں کو ٹارگٹ کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
٭ اسرائیلی میڈیا نے75فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیل میں کیاہورہا ہے،غاصب اسرائیل کے حملے، جانی و مالی نقصانات

٭ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں شہیدوں کی تعداد 15899سے تجاوز کرگئی ہے۔
٭ اسرائیلی انٹیلی جنس چیف نے حماس کی قیادت کو قطر اور ترکیہ میں نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ہے۔ جبکہ ترکیہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل ترکیہ کے اندر کسی قسم کی ایسی حرکت سے باز رہے جس کے نتائج اسرائیل کیلئے بھیانک ہوسکتے ہیں۔
٭ اسرائیلی آرٹلری نے کمال ادوان ہسپتال پر شیلنگ کی۔
٭ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن تحقیقات کا پھر سے آغاز کردیا گیا ہے، جسے 7اکتوبر کے بعد روک دیا گیا تھا۔
٭ اسرائیل نے غزہ کی عدالت کو ائیر سٹرائیکس کے ذریعے نشانہ بنا کر زمین بوس کردیا۔
٭ اسرائیل نے الاقصیٰ ہسپتال غزہ پر حملہ کیا۔
٭ ہر پانچ منٹ میں ایک بم گرتا ہے، فلسطینی لڑکی کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا۔ فلسطینی لڑکی نے بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ اگلے لمحے ہم زندہ رہیں گے یا نہیں۔

چار دسمبر 2023، غزہ پرمظاہروں، یکجہتی، بیانات، مذمتیں،دنیا بھر میں کہاں کیا ہوا؟

٭ نسل پرستی کے خلاف عظیم جدوجہد کرنے والے نیلسن منڈیلا کی دسویں برسی کی تقریبات کو یکجہتی فلسطین کے نام کردیا گیا ہے۔
٭ پاکستان کے شہر کوہاٹ میں مجلس وحدت مسلمین نے آزادی فلسطین مارچ کیا جس میں ہزاروں شہری شریک تھے۔
٭ گیلپ سروے؛ امریکی یوتھ کی اکثریت میں اسرائیل کی غزہ پر یلغار کی مخالفت کردی۔
٭ امریکہ کے وائٹ ہاوس کے سامنے ہزاروں امریکی شہریوں نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا۔
٭ امریکہ میں 60ہزار سے زائد یہودیوں کے تاریخی اجتماع میں صہیونیت کی مخالفت کی گئی اوراسرائیل کی جانب سے پھیلائے گئے ہر اس بیانیے کی مذمت کی گئی جو صہیونیت کو یہودیت سے جوڑتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں