حماس اسرائیل جنگ، اسرائیل کا آئرن ڈوم پھر ناکام؛ 3دسمبر2023کی اہم خبریں

مرتب: رضی طاہر (اسلام آباد)

غزہ میں سیز فائز ختم ہونے کے بعد جنگ تیسرے دن بھی جاری ہے۔

حماس، حزب اللہ و مسلم حریت پسندوں کی کاروائیاں


٭ مورخہ2اور 3دسمبر کی درمیان شب غزہ سے تل ایبب پر راکٹ برسائے گئے جو کہ تل ایبب کے وسط میں لگے، جانی و مالی نقصان کے بارے میں تفصیلات چھپالی گئیں۔ اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ وسطی اسرائیل میں گر کر تباہ ہونے والے انٹرسیپٹر میزائل کی ناکامی کی تحقیقات شروع کرے گی۔ گردش کرنے والی ویڈیو میں میزائل کو وسطی اسرائیل میں گرتے دکھایا گیا ہے۔
٭ حزب اللہ نے اسرائیل میں کئی جگہ پر مختلف ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، لبنان مقبوضہ فلسطین بارڈرز پر کئی محاذوں پر حزب اللہ نے کامیاب کاروائیاں کیں، جن کی فوٹیجز بھی جاری کی گئی۔
٭ حزب اللہ کے خوف سے شمالی علاقے خالی کرانے کے بعد اسرائیل نے کرفیو نافذ کردیا۔
٭ جوہرالدک کے مشرق میں حماس نے 60اسرائیلی فوجیوں کو گھیر کر جہنم واصل کردیا۔ اسرائیلی فوجی جو کہ غزہ میں پیش قدمی کررہے تھے انہیں جوہرالدک کے مقام پر حماس کی جانب سے گھیراو کرکے اور دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ یہ کاروائی تین دسمبر کی فجر کے وقت کی گئی۔
٭ آبنائے باب المندب کے مقام پر یمن نے اسرائیل کے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یمن کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے بحیرہ احمر پر گزرنے والی دو اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل یوکے میری ٹائمز ٹرینڈ آپریشنزنے اعلان کیاتھا کہ اسے بحیرہ احمر کے آبنائے باب المندب میں ممکنہ دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے یمن پر اس کا الزام لگاتے ہوئے اس سمندری راستے سے گزرنے والی سب میرینز کو احتیاط برتنے کی تاکید کی تھی۔

غاصب اسرائیل کے حملے، جانی و مالی نقصانات


٭ غزہ کی وزارت صحت میں دئیے گئے اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں 15523شہادتیں ہوچکی ہیں۔
٭ غزہ کے سرکاری ذرائع کے مطابق24گھنٹے میں اسرائیل نے23حملے کیے ہیں،316شہادتیں ہوئی ہیں۔
٭ غز ہ میں صحافی حسان فرج اللہ شہید ہوگئے جس کے بعد شہید صحافیوں کی تعداد 72ہوگئی ہے۔

٭ اسرائیلی طیاروں نے نادرن غزہ میں ائیر سٹرائیکس کے ذریعے سویلین آبادی پر حملہ کیا۔
٭ اسرائیلی طیاروں نے سدرن غزہ خان یونس کے مقام پر ائیر سٹرائیکس کیں۔

تین دسمبر 2023، غزہ پرمظاہروں، یکجہتی، بیانات، مذمتیں،دنیا بھر میں کہاں کیا ہوا؟


٭ یوکے نے اپنا جدید جاسوسی طیارہ اسرائیل کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے اسرائیل کو اپنے مغویوں کی تلاش میں مدد ملے گی۔
٭ پیرس میں احتجاج میں مظاہرین نے جوبائیڈن اور نیتن یاہو کی تصاویر پر جوتے برسادئیے، جبکہ احتجاج میں سینکڑوں شہری شریک تھے
٭ امریکہ کے دو شہروں نیو یارک اور واشنگٹن میں احتجاج ہوا جس میں ہزاروں شہری شریک تھے، فلسطین کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے سیز فائز کا مطالبہ کیا گیا۔
٭ کینیڈا کے دو شہروں ٹورانٹو اور مونیٹرال میں احتجاج ہوا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مونیٹرال کے احتجاج میں 50ہزار افراد شریک تھے
٭ تل ایبب، مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی شہریوں نے اپنی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احتجاج کیا اور حماس سے معائدے کے ذریعے مزید شہریوں و فوجیوں کی رہائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
٭ صدر ایران ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک بیان میں دنیا کو تجویز دی ہے کہ جاپان سمیت دنیا کے ممالک عوام میں فلسطین کے حوالے سے ریفرنڈم کروالیں، وہ عوام کی فلسطین کے ساتھ حمایت دیکھ لیں گے۔
٭ فن لینڈ کے کیپٹل میں تھیٹر کی عمارت کو فلسطینی جھنڈے سے سجادیا گیا۔
٭ کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو نازی ازم سے مماثلت دی اور کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے Genocideجاری ہے۔
٭ سی این این کے اینکر زکریا کے مطابق ہینری کسینجز نے آخری ملاقات ہوئی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل اب مزید قائم نہیں رہ سکتا جس پر میں پریشان ہوں۔

تین دسمبر 2023،متفرق خبریں:


٭ ایران کی جانب سے بحیرہ عرب میں امریکہ کے بحری بیڑے کی جاسوسی کی گئی ہے، عالمی نشریاتی ادارے نے تصویر جاری کی جس میں ایرانی UAVکو امریکی ائیرکرافٹ کیرئیر کے اوپر فلائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔کہا جارہا ہے کہ ایران بحیرہ عرب میں امریکی بیڑے کی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں