(مرتب: رضی طاہر، اسلام آباد)
غزہ میں سیز فائز ختم ہونے کے بعد جنگ دوسرے دن بھی جاری ہے۔
شہادتوں کی صورتحال
غزہ میں 7اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک قدس نیوز نیٹ ورک کے اعداد و شمار کے مطابق 15000اموات ہوئیں جبکہ 37000سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے، جبکہ ویسٹ بینک میں 250اموات اور3000زخمی ہوئے جنگ بندی کے بعد 2دن میں شہید ہونے والوں کی تعداد 200جبکہ زخمی600ہوگئے۔
رائٹرز کا دعوی
اسرائیل نے عرب ممالک کو اطلاع دی ہے کہ غزہ میں جنگ کے بعد اسرائیل غزہ کو بفر زون بنانا چاہتا ہے۔اسرائیل بفر زون کے ذریعے حماس کو غزہ سے اسرائیل پر حملوں سے روکنا چاہتا ہے۔
اسرائیل کے حملے
٭ الاقصیٰ نیوز کا رپورٹر عبداللہ شہید ہوگیا ہے، جس کے بعد صحافیوں کی اموات71ہوگئی ہیں۔
٭ ڈاکٹر صفیان، صدر اسلامک یونیورسٹی غزہ شہید، جبالیہ ائیر سٹرائیک میں شہید ہوئے۔
٭ حماد سٹی، غزہ میں رہائشی پلازے کو ائیر سٹرائیک سے اڑادیا گیا۔
٭ سنٹرل غزہ میں بھی ائیر سٹرائیکس کی گئیں۔
٭ القرارہ ٹاون غزہ میں ائیر سٹرائیک کی گئی۔
٭ ساتھ غزہ خان یونس میں اسرائیل نے بمباری کی۔
حماس، حزب اللہ کی کاروائیاں
٭ حماس نے اسرائیل کا جدید سکائی لارک ڈرون غزہ میں مار گرایا۔
٭ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی کاروائیوں کی وجہ سے اسرائیل میں شمالی آبادی کو خالی کروالیا گیا ہے۔
دو دسمبر 2023، غزہ پرمظاہروں، یکجہتی، بیانات، مذمتیں،دنیا بھر میں کہاں کیا ہوا؟
٭ امریکی صحافی جیکسن ہنکلے نے اپنا عالمی صحافتی ایوارڈ فلسطین کے 70صحافیوں کے نام کردیا جن کی ہلاکتیں ہوئیں۔
٭ جکارتہ، انڈونیشیا میں لاکھوں افراد فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے نکلے۔
٭ نیویارک ٹائمز کی عمارت کے باہر سینکڑوں افراد نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
٭ امریکی عوام سے کیے گئے ایک سروے میں 43فیصد امریکی عوام نے رائے دی کہ اسرائیلی فلسطینیوں کا نازی کی طرح سمجھتے ٍٍ ہیں۔36فیصد نے امریکیوں نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا جبکہ 21فیصد امریکی اس مفروضے کو غلط سمجھتے ہیں۔
٭ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ حماس کو دہشتگرد نہیں کہہ سکتے، چاہے کوئی کچھ بھی کہے۔
٭ برازیلین صدر نے کہا کہ جو کچھ اسرائیل غزہ پر کررہا ہے وہ جنگ نہیں بلکہ Genocideہے۔
٭ امریکہ کی سب سے بڑی لیبر یونین جو کہ آٹوموبائل کے ورکرز کی ترجمانی کرتی ہے نے غزہ میں سیز فائز کا مطالبہ کردیا۔