اسرائیل کے 3 ہیلی کاپٹر نشانہ، فوجی یونٹ پر حملہ، جاسوسی ڈرون مار گرایا

اسرائیل کے 3 ہیلی کاپٹر نشانہ، فوجی یونٹ پر حملہ، جاسوسی ڈرون مارگرایا، 29 دسمبر2023کی خبریں

مرتب: رضی طاہر، اسلام آباد

اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کو 85ہوچکے ہیں۔ ایک جانب مزاحمتی تحریکیں اسرائیل کے خلاف سینہ سپر ہیں تو دوسری جانب اسرائیل کی سویلین آبادی پر حملے اور تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ کی جنگ اب یمن، لبنان اور عراق تک پھیل چکی ہے۔

فلسطین، مزاحمتی گروپس وعالمی معاونین سے متعلق خبریں:
٭ حماس نے اعلان کیا ہے کہ48گھنٹوں میں ہم نے اسرائیل کے3ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔
٭ القسام بریگیڈز نے پانچ دیسی ساختہ بموں پر مشتمل ایک بارودی سرنگ سے وسطی غزہ میں بوریج پناہ گزین کیمپ کے شمال میں اسرائیلی انفینٹری یونٹ اور کئی گاڑیوں کو اڑا دیا۔جس میں کئی ہلاکتوں کا امکان ہے۔
٭ حماس نے اسرائیلی فوج کے ڈی نائین بلڈوزر کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ اسرائیلی فوج انفراسٹرکچر کی تباہی کیلئے ان بلڈوزرز کو استعمال کرتی ہے۔
٭ حماس نے شمالی غزہ میں بیت حنون کے اوپر ایک Skylark-2 جاسوسی ڈرون کو مار گرایا۔
٭ حماس نے خان یونس کے قریب اسرائیلی آپریشن سینٹر، کئی اسمبلی پوائنٹس اور فوجی گاڑیوں پر بمباری کی، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے وہاں سے اپنی لوکیشن تبدیل کرلی۔
٭ حماس کی کاروائیوں میں ریزرو کیپٹن نیریا زِسک، 401 ویں آرمرڈ بریگیڈ میں کمپنی کمانڈر اور 460 ویں آرمرڈ بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر میجر ڈیویر ڈیوڈ فیم ہلاک ہوگئے ہیں۔
٭ شام کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کے ایک ڈرون کو ناکارہ بنایا، شام نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
٭ امریکا کا انصار اللہ یو اے وی اور بیلسٹک میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، امریکہ کے مطابق یو ایس ایس میسن نے یمن سے داغے گئے یو اے وی اور اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کو کامیابی سے مار گرایا ہے۔
٭ سعودی عرب کی العربیہ اور الحدث نے دعویٰ کیا ہے کہ شام دمشق کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے 11 رہنما شہید ہوئے جن میں رضا موسوی اہم ترین رہنما تھے۔

اسرائیل کی کاروائیاں:
٭ اسرائیلی فوج نے آج بھی مغربی پٹی پر چھاپے مارے اور کئی فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
٭ المغازی اور انصیرات کیمپس پر حملے کے بعد مقامی ہسپتالوں میں 30فلسطینی شہداء کی باڈیز وصول ہوئی ہیں، جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
٭ اسرائیل نے اپنے دفاعی بجٹ میں 8بلین ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔
٭ اسرائیلی فورسز نے نقورہ کے مقام پر لبنان پر ائیر سٹرائیکس کیں اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔
٭ 85دنوں سے مسلمانوں کا بیت المقدس میں داخلہ تقریبا ممنوع ہے۔ آج بھی مسلمان بیت المقدس میں جمعہ ادا نہ کرسکے۔
٭ غزہ پر اسرائیل کے زمینی حملے کے آغاز سے لے کر اب تک، اسرائیلی سوروکا میڈیکل سینٹر کو 2,346 زخمی فوجی مل چکے ہیں۔
٭ بلومبرگ کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں میں زخمیوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد جنگ کے لیے اخراجات میں کئی گنا اضافہ کررہی ہے۔
٭ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 85 دنوں میں 105 صحافیوں کی شہادت ہوئی ہے، یہ صحافی چاہتے تو اپنا ملک چھوڑ سکتے تھے لیکن انہوں نے دنیا کو حقائق دکھانے کیلئے اپنی جان کی قربانی پیش کردی، یہ صحافی دنیا کے بڑے سے بڑے اعزازات کے حقدار ہیں۔

دنیا کا ردعمل:
٭ پاکستان میں نیوائیرنائٹ کی تمام تقریبات کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ حکومت نے یہ اقدام غزہ سے اظہار یکجہتی کے طور پر کیا ہے۔
٭ یمن میں ایک بار پھر فلسطین کی حمایت میں 10لاکھ افراد سڑکوں پر نکلے اور اپنی حکومت کے اقدامات کی توثیق بھی کی۔
٭ جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاون میں ہزاروں افراد نے غزہ کیلئے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں