حزب اللہ نے 30 راکٹ داغے، اسرائیل کی 40 ویب سائٹس ہیک

حزب اللہ نے30راکٹ داغے،اسرائیل کی40ویب سائٹس ہیک،
30ہزار فلسطینیوں کی شہادت کا انکشاف، عراق پر امریکی کنٹرول کو دھچکا
28دسمبر2023کی خبریں
مرتب: رضی طاہر، اسلام آباد

فلسطین، مزاحمتی گروپس وعالمی معاونین سے متعلق خبریں:
٭ عراقی مزاحمت نے اربیل میں اسرائیلی جاسوسی مرکز الیاد کو نشانہ بنایا۔پینٹاگون کے ایک اہلکار نے المیادین نیوز چینل کو تصدیق کی ہے کہ شام اور عراق میں امریکی افواج کو 17 اکتوبر سے کم از کم 106 بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
٭ سات اکتوبر سے اب تک حماس اور دیگر مزاحمتی دھڑوں نے اسرائیل پر 12000 راکٹ فائر کیے
٭ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے لبنانی شہریوں کی ہلاکت کے بعد ‘کریات شمونہ’ پرحزب اللہ کی جانب سے 30 راکٹ داغے گئے۔
٭ عراق کے قدرتی وسائل پر امریکی کنٹرول کو بڑا دھچکا لگا ہے،ایران نے عراق کو اپنی ریفائنریوں کی تعمیر میں مدد کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور دونوں ممالک گیس اور تیل کے مشترکہ شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔
٭ مصر اور اردن نے فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کی اسرائیلی سازش کو مسترد کر دیا۔مصری اور اردنی رہنماؤں نے پوری دنیا سے غزہ میں فوری جنگ بندی اور کافی اور پائیدار انسانی امداد کی فراہمی کی طرف زور دیا۔
٭ حماس نے غزہ میں اسرائیل کا سکائی ریسنگ UAVمار گرایا۔جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی۔
٭ غزہ میں شہادتوں کی تعداد 21ہزار سے تجاوز کرگئی۔ صحافی حصام شوبت کی شہادت کے بعد آج غزہ میں صحافیوں کی تعداد 100سے تجاوز کرگئی۔تاہم عالمی تنظیم یورو میڈ مانیٹرکے مطابق غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے 82 دنوں میں تقریباً 30,000 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
٭ خود کو سائبر طوفان کہنے والے پرو فلسطین ہیکرز کے ایک گروپ نے اسرائیل کی 40 سے زیادہ ہائی پروفائل اداروں کی ویب سائٹس کو ہیک کرلیا
٭ گزشتہ 24 گھنٹے میں غزہ کی لڑائی میں اسرائیل کے 3 فوجی ہلاک، 3 زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیل کی کاروائیاں:

٭ مقبوضہ فلسطین کے سینکڑوں غیر قانونی آبادکارں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرے کرکے نیتن یاہو کی کابینہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لئے سنجیدہ قدم اٹھائے۔
٭ مقبوضہ فلسطین میں جینن، نبولس، رمالا اور ہربن کے مقام پر اسرائیلی فوج کی جانب سے چھاپوں اور گرفتاریوں کی کاروائیاں سامنے آئی ہیں۔
٭ ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قابض افواج نے مغربی کنارے کی دکانوں، بینکوں سے 2.76 ملین ڈالر چوری کر لیے
٭ غزہ میں آج عجیب واقعہ رپورٹ ہوا جس میں ا یک اسرائیلی فوجی چیختے ہوئے بیدار ہوا اور اپنے ہی ساتھی پر گولی چلادی۔
یہ ظاہر کرتا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کس قدر ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
٭ اسرائیلی فوج نے غزہ میں اب تک 65000رہائشی یونٹس کو زمین بوس کردیا۔
٭ خان یونس اور جبالیہ کیمپ میں آج بھی اسرائیلی فوج نے جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ اسی طرح المغازی کیمپ پر بھی حملہ کیاگیا۔
٭ اسرائیلی فوج نے فلسطینی ریڈ کریسنٹ کے9افراد کوگرفتار کرلیا۔

دنیا کا ردعمل:
٭ سکاٹ لینڈ میں ہزاروں شہریوں نے احتجاج کیا جبکہ ساوتھ کوریا میں بھی احتجاج میں شہریوں نے فری فلسطین کے نعرے لگائے
٭ متحدہ عرب امارات نے نئے سال کی تقریبات پر پابندی لگادی، غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے شارجہ میں نئے سال
کی تاریخی تقریبات اس بار نہیں ہوں گی۔
٭ مفتی اعظم پاکستان و شیخ الاسلام محمد تقی عثمانی نے دوجہ میں حماس کے رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی ہے۔مفتی اعظم پاکستان نے فلسطینی تنظیموں کے ساتھ مالی و سیاسی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا عالم اسلام کے حکام کو فلسطینی مجاہدوں کی حمایت کے لئے اسرائیلی حکومت کے خلاف ایک فوجی محاذ بنانا چاہیے۔
٭ ڈبلیو ایچ او نے غزہ میں شہری آبادی کی تکالیف کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں