تین دنوں میں41 اسرائیلی گاڑیاں تباہ، اسرائیلی بستی کے 86 گھر تباہ،21 دسمبر 2023 کی خبریں

مرتب: رضی طاہر، اسلام آباد

حماس، حزب اللہ، یمن اورعراقی مزاحمت کی کاروائیاں:
٭ حماس کی عسکری شاخ کی القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران صہیونی دشمن کی 41 بکتر بند گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دیا ہے۔اس عرصے دوران کم سے کم 25 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں دیگر فوجیوں کے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہم نے دو سرنگوں پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے، اسرائیلی قابض فوج کے پہنچنے پر انہیں دھماکے سے اڑا دیا۔


٭ حزب اللہ نے مسلسل حملوں سے اسرائیلی کی ایک مکمل بستی منارہ کے 86گھر تباہ کردئیے، جنہیں پہلے ہی خالی کروایا گیا تھا۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں حزب اللہ نے ‘کریات شمونہ’ کو نشانہ بنایا،اسی طرح بیرانت کے علاقے میں آگ برسانے والے راکٹ پھینکے گئے۔
٭ فلسطینی لڑکی رویا حسونہ کی غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں سے خوفزدہ بچوں کا دھیان موسیقی سے بٹاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ رفح کے ایک کیمپ سے رویا حسونہ کی اوڈبجاتے ہوئے میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ان کے ارد گرد کافی سارے بچے بھی بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں جو ان کے ساتھ مل کر گنگنا رہے ہیں اور موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اسرائیل کی کاروائیاں،غزہ کی صورتحال:
٭ رفاہ، غزہ میں آج بھی اسرائیل نے ائیرسٹرائیکس کا سلسلہ جاری رکھا۔
٭ آج بھی اسرائیلی فورسز نے جبالیہ کا محاصرہ جاری رکھا،اور غزہ میں بوریج کیمپ کو نشانہ بنایا
٭ اسرائیل نے لبنانی قصبے مارون الراس کو شدت سے نشانہ بنایا اور آج صبح اس پر کم از کم 180 توپوں سے بمباری کی ہے۔اسی طرح لبنانی گاوں مرکابہ پر بمباری کی گئی۔
٭ ہسپانوی پارلیمنٹ کے سامنے 375 تنظیموں کا احتجاج؛ غزۃ پر جنگ کی وجہ سے حکومت سے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی تجارت روکنے کا مطالبہ کیا گیا

دنیا کا ردعمل:
٭ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر ووٹنگ مسلسل دوسرے روز بھی موخر کروادی، روس اور عرب لیگ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں فوری فائر بندی کروائے، آبادی پر بمباری جاری، مسجد شہید، متعدد گھر تباہ،شہداء کی مجموعی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی
٭ انسانی حقوق کی تنظیموں نے سی این این کے دفتر کے باہر غزہ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
٭ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان جلد معاہدے کی امید نہیں۔
٭ کیوبا کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر اسرائیلی قبضے کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کی قرارداد کی منظوری دی۔
٭ الجزائر کے انٹرنیشنل فٹبالر یوسف اتال پر غزہ کے حوالے سے پوسٹ شیئر کرنے پر اشتعال انگیزی پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔یوسف اتال نے 7 اکتوبر کو حماس کی اسرائیل کے خلاف کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جہاں ان کے 32 لاکھ فالوورز ہیں۔مذکورہ ویڈیو میں مذہبی مبلغ محمود الحسنات غزہ کے بچوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ یہودیوں پر عذاب نازل کرے اور اگر وہ غزہ کے باسیوں پر پتھراؤ کریں تو ان کو مزید طاقت دے۔
٭ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان کے شہر پشاور میں غزہ میں جاری جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیاگیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں