عظیم شوکت اعوان کے فتح جنگ شہر کیلئے اقدامات یاد رکھے جائیں گے

اسسٹنٹ کمشنرفتح جنگ عظیم شوکت اعوان کا تبادلہ، آسان عقد پروگرام، لنگر خانہ، جناح پارک اور پبلک لائبریری کی تکمیل سمیت بحثیت اسسٹنٹ کمشنرفتح جنگ عظیم شوکت اعوان کے کارنامے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

تبادلے کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی، شہریوں ، سماجی و سیاسی حلقوں اور عوام الناس کا اپنے تاثرات کا اظہار، عظیم شوکت اعوان ایک سال سے بھی کم مدت کیلئے فتح جنگ کے اے سی رہے تاہم اس دوران انہوں نے مقامی ڈونرز کے تعاون سے کئی ایسے پروجیکٹ کیے جو وزیراعظم عمران خان کے تبدیلی ویژن کے عکاس ہیں، 37کنال پر محیط قومی معیار کا جناح پارک اس میں سرفہرست ہے، جسے نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے تعاون سے مکمل کیا گیا جبکہ ملک نواب اور ملک حبیب آف پاگھ کے تعاون سے پبلک لائبریری کے پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جس میں 2300کتابیں نوجوانوں کے لئے دستیاب ہیں، اسی طرح سردار ظہور آف تاجہ بارا کے تعاون سے کھوڑ روڈ کے ڈیڑھ کلومیٹر کے ایریا کی تعمیرنوو مرمت اس دوران ہوئی۔

فلاحی منصوبوں میں فتح جنگ بس سٹینڈپر لنگر خانے کا قیام اور بے سہارا بچیوں کیلئے آسان عقد پروگرام سرفہرست ہے جس کے تحت اب تک18مستحق جوڑوں کی شادیاں کروائی جاچکیں جنہیں 100افراد کا و ن ڈش اور جہیز کا سامان دیا گیا، انہوں نے نوجوانوں کیلئے سی ایس ایس ورکشاپ اور سوال و جواب کی نشستوں کا بھی اہتمام کیا اور نوجوانوں کی آراءکو ہمیشہ مقدم جانا، اہل علاقہ نے ان گراں قدر خدمات پر عظیم شوکت اعوان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سٹیڈیم کی بیرونی وال، مین چوک کی تعمیر نو، چلڈرن پارک کی بحالی اورتعلیم بالغاں کیلئے کمیونٹی سنٹر کا قیام ایسے پروجیکٹ تھے جو ان کے اہداف میں شامل تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں