ایم ایس او کی آل پارٹیز مشاورتی کانفرنس، قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت

سویڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی کے خلاف مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی آل پارٹیز مشاورتی کانفرنس میں شرکت، میں نے اقوام متحدہ کو اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد اور دن منانے کا حوالہ دے کر مفصل ای میلز کرنے کی تجویز دی تاکہ نوجوان اپنا احتجاج ریکارڈ کرواسکیں۔ پاکستان کے سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں، سفارت خانہ و سفیر موجود نہیں، پاکستان جو کہ عالمی تنہائی کا شکار ہے، کلیدی کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں، تاہم عوام کو موثر احتجاج کرنا چاہیے تاکہ دنیا جان سکے کہ اہل پاکستان کی غیرت ایمانی زندہ ہے۔

قرآن مجید کی حرمت کیلئے کسی پارٹی کو احتجاج سے نہ روکا جائے، فسطائی حکومت نے یوں تو احتجاج کے راستے بند کر رکھے ہیں لیکن یہ معاملہ سیاست سے بالاتر اور تقاضائے ایمان ہے۔ موجودہ حکومت کٹھ پتلی، بے بس اور ان طاقتوں کی غلام ہے، جو ایسی حرکتوں کو آزادی اظہار رائے کہتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں