پنجاب کے 20ضمنی انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن سر توڑ کی بازی لگارہی ہیں۔ ضمنی انتخاب سے ہی پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔ سوشل میڈیا کے صارفین کے سامنے یہ سوال رکھا گیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز دونوں انتخابی مہم کی وجہ سے میدان عمل میں ہیں، کون بازی لے رہا ہے جس کے جواب میں صارفین نے مجموعی طور پر عمران خان کی مہم کو جاندار اور بامقصد قرار دیا۔
صارف اسد محمود نے کہا کہ عمران خان اصل ہیرو اور سچ کے علمبردار ہیں جبکہ دوسری جانب چور خاندان کو ہم چالیس سالوں سے دیکھ رہے ہیں یہ ہر بار تبدیلی کے نام پر آتے ہیں اور ملک لوٹ کر چلے جاتے ہیں، میں تحریک انصاف کا سپورٹر نہیں ہوں لیکن میرا ووٹ عمران خان کیلئے ہے۔
صارف محمد مسعود نے لکھا کہ میرا انتخاب عمران خان، کیونکہ سازش کرکے اس کی حکومت گرائی گئی ہے، عوام میں غم و غصہ ہے اور عوام جان بھی چکے ہیں کہ ن لیگ اور ان کے حواری چور ہیں۔
صیاب بیگ کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ میں اس وقت عمران خان کا پلڑا بھاری ہے، لیکن سترہ جولائی کو دھاندلی کے بہت سارے خدشات ہیں، مریم نواز بھی جانتی ہے کہ وہ دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتی لیکن گراؤنڈ پر مہم ضروری ہے۔
فیصل انور نے لکھا کہ عمران خان وہ واحد شخص ہے جس نے پاکستانی سیاست میں پاکستان کو لاحق امراض کی تشخیص کی اور اس کا علاج کرنے کی کسی حد تک کوشش کی۔ یہاں طاقتور حلقوں کیلئے لاقانونیت، ناانصافی اور کرپشن کوئی مسئلہ ہی نہیں بلکہ اب معلوم پڑا کہ ان کا مسئلہ غیرت بھی نہیں ہے۔ یہ مسئلے عوام کے اور عمران خان کے ہیں، جو ان مسئلوں کو مسئلہ نہ سمجھیں وہ اس کا حل بھی نہیں کرسکتے۔
انتخابی مہم میں کون آگے ہیں،ا س سوال کے جواب میں فائزہ انعم، عثمان غنی جٹ، پرنس ذیشان، حافظ عثمان ودیگر نے عمران خان کا نام ہی لیا۔