تہران سے موصولہ خبروں کے مطابق اسلامی انقلاب کے رہبر، علی خامنہ ای ایک حملے کے نتیجے میں شہید ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ہفتہ کی صبح مبینہ طور پر اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ فوجی کارروائی کے بعد شہید ہوئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تہران شہر میں پیش آیا جس کے بعد پورے ملک میں سوگ کی فضا پھیل گئی ہے۔
ایرانی کابینہ نے رہبر انقلاب کی شہادت پر 40 دن کے قومی سوگ اور 7 دن کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کریں جبکہ ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور تمام غیر ضروری سرکاری سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔