ایران نے 2021 کے بعد روس کو 3 ارب ڈالر مالیت کے میزائل فراہم کیے

تہران: ایران نے 2021 کے آخر سے اب تک روس کو تقریباً 3 ارب ڈالر مالیت کے میزائل فراہم کیے ہیں، جس میں سینکڑوں فتح-360 قلیل فاصلے کے بیلسٹک میزائل، تقریباً 500 دیگر قلیل فاصلے کے میزائل اور تقریباً 200 سطح سے فضاء تک مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق، 2021 کے بعد روس کی ایران سے مجموعی خریداری 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، جس میں Shahed-136 ڈرونز، گولہ بارود اور ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی شامل ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی منتقلی نے روس کو Geran-2 ڈرونز کو ملکی سطح پر تیار کرنے کے قابل بنایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں